تو ہے خاتونِ جنت کی ماں عائشہ کوئی دنیا میں تجھ سا کہاں عائشہ تیری پاکیزگی اور تقدیس کا ہے گواہ خالقِ دو جہاں عائشہ سورہ نور میں جس کا ہے تذکرہ ہے اسی نور کی کہکشاں عائشہ کتنا آقا اور صدیق میں پیارہے ہے اسی پیار کی داستاں عائشہ رب نے قرآن میں خود بتایا ہمیں ہم سبھی مؤمنوں کی ہے ماں عائشہ