جس بات میں اللہ کی تعریف ہو شامل
Umair
جس بات میں اللہ کی تعریف ہو شامل
وہ بات پسندیدہ ہے ہر بات سے بڑھ کر
اچھے تو بہت لگتے ہیں نظروں کو ہماری
جچتے نہیں ہرگز مگر اس ذات سے بڑھ کر
یہ ارض و سما سات بنائے ہیں اسی نے
قادر ہے ، بنا سکتا ہے وہ سات سے بڑھ کر
دکھ تو ہمیں طاقت سے زیادہ نہیں دیتا
ہاں سکھ وہ عطا کرتا ہے اوقات سے بڑھ کر
موسیٰ سے کوئی پوچھے ملاقات کی لذت
دیتے ہیں جوابات سوالات سے بڑھ کر
اصحابِ محبت کو کسی کام کے اندر
لذت نہیں ملتی ہے مناجات سے بڑھ کر
انسان کے اعمال ہیں طاقت سے بہت کم
دیتا ہے وہ انعام خیالات سے بڑھ کر
معراج ہماری ہیں نمازیں اے اسامہ!
ہر رات مزہ آتا ہے ہر رات سے بڑھ کر