جہاں میں جس طرف دیکھا تری رحمت نظر آئی تری قدرت کے جلوؤں کی حسین صورت نظر آئی چمن، برگ و شجر، صحرا و دریا چاند اور تارے سبھی میں اے مرے مالک تری صنعت نظر آئی کسی کو تختِ شاہانہ، کسی کو فقرو استِغناء جسے جو بھی دیا اس میں تری حکمت نظر آئی