Poetry Detail

حسین درس ہے انسانیت کا

muhammad nawaz
حسین خون رگ مصطفے ہے
حسین عزم دم حیدری ہے
بنائے لا الہ الا الله ہے
حسین عشق کی تابندگی ہے
صبح حیات کی روشن کرن ہے
حسین ناز رخ زندگی ہے
نماز عشق ہے ہر سانس اسکی
حسین اوج ذوق بندگی ہے
حسین غیرت انساں کا مظہر
حسین روح کی پائیندگی ہے
حسین عزم و ہمت کی نشانی
حسین عظمت آل نبی ہے
حسین داعی ء پیغام احمد
حسین بازوئے مولا علی ہے
حسین زینہ ء شہر حقیقت
حسین فاطمہ کی روشنی ہے
حسین نام ہے حقانیت کا
حسین درس ہے انسانیت کا