Poetry Detail

کیسے ہو بیاں اس زباں سے شان نبی

محمد کامران پاشا
کیسے ہو بیاں اس زباں سے شان نبی
وہ ہیں سید انبیاء اور میں غلام نبی

ذکر کے جن کو بلند خود خدا کرے
ذکر کے ان کا حق امت کیسے ادا کرے

امت میں آنے کی خواہش انبیاء کریں
وہ کیسے ہوں گے کوئی تعریف کیا کرے

امت پہ ان کے احسان کوئی شمار نہیں
شفاعت جو کریں گے اسی کا حساب نہیں

کرتا ہے ناز قسمت پہ اپنی کامران
وہ ہیں میرے نبی اور میں ان کا امتی